Sep ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش

حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیتوں کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کے مظلوم عوام اور لبنان و لبنانی قوم کے دفاع اور تحریک استقامت کی حمایت میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں اوویک میں صیہونی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا اور فادی ایک اور دو قسم کے میزائلوں سے حملہ کیا۔

پریس ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی تحریک استقامت نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں طبریا پر پانچ میزائل فائر کئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یہ سب حملے صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے جا رہے ہیں اور اس قسم کے حملے بدستور جاری رہیں گے۔

ٹیگس