صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنا تین روزہ دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد تہران لوٹ آئے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنا تین روزہ عراق دورہ مکمل کرکے بصرہ سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے۔
صدر ایران نے اپنے دورہ عراق کے دوران نجف اشرف اور کربلائے مقدس کے روضہائے مقدسہ کی زیارت کی۔
عراقی کردستان کے سربراہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اگر غزہ میں معصوم عورتوں اور بچوں کے قتل پر خرچ ہونے والی رقم کو دنیا کے مختلف حصوں میں تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے تو بڑی تعداد میں لوگ بہتر زندگی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
ایرانی صدر پزشکیان عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل پہنچ گئے ہیں جہاں نیچروان بارزانی نے ان کا استقبال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان عراقی حکام سے ملاقاتوں کے بعد کاظمین گئے اور وہاں زیارت حضرت امام موسی کاظم اور امام جواد علیہ السلام سے شرفیاب ہوئے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے موقع پر عراق کی عظیم قوم اورموکب داروں کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور عراق کے وزیر اعظم نے باہمی ملاقات میں غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ بند کئے جانے پر تاکید کی ہے۔
اگر آج مسلمان متحد ہوتے تو امریکہ اور اسرائیل میں گستاخیوں کی جرات پیدا نہ ہوتی، یہ بات ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کے مزار پر کہی۔