غاصب صیہونی حکومت نے منگل کی شب غزہ کے خلاف اپنی فضائی جارحیت کے آغاز کی خبر دی ہے۔
فلسطینی مجاہدین نے اپنے راکٹوں کی رینج بڑھا کر تیئیس کلومیٹر تک پہنچا دی ہے، یہ اعتراف صیہونی ذرائع ابلاغ نے کیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف صیہونی حکومت کے خلاف سائبر حملوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جس نے صیہونی حکام کو عاجز کر دیا ہے۔
ایسی حالت میں کہ جب اسرائیلی حکومت کی فوج کے ٹوٹنے کے بارے میں انتباہات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایک صیہونی تھنک ٹینک نے بڑھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات کے درمیان اس حکومت کی فوجی طاقت کے خاتمے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
غزہ پٹی کے اطراف واقع صیہونی بستیوں پر راکٹ برسائے گئے ہیں۔
نامعلوم مدت کے لئے صیہونی جیل میں قید خضر عدنان چھیاسی دن تک جاری بھوک ہڑتال کے بعد شہید ہوگئے جس پرفلسطینی عوام اور سیاسی اور استقامتی گروہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کو اس اقدام کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
گزشتہ دنوں ایک کوّے کے ذریعے صیہونی جھنڈے کی سرنگونی کی ویڈیو کے بعد اب ایک بلّی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک دیوار پر لگے صیہونی پرچم کو نوچ کر زمین پر گرا رہی ہے۔
صیہونی حکومت کے ظلم و جبر اور اس کی خودسرانہ گرفتاریوں کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال پر گئے فلسطینی قیدی شیخ خضر عدنان نے چھیاسی دنوں کی بھوک اور پیاس برداشت کرنے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔
جہاد اسلامی کے کمانڈر خضرعدنان کی شہادت کے بعد طولکرم میں مزاحمتی فورسز نے ایک آپریشن میں تین صیہونیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کوّا مقبوضہ فلسطین کے کسی مقام پر ایک پول پر لگے صیہونی جھنڈے کو اپنی چونچ کی مدد سے سرنگوں کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو بظاہر ایک صیہونی شہری کے ہاتھوں بنائی گئی ہے۔
اینینومس نامی گروپ نے مقبوضہ علاقوں میں حیفا اور یافا کی سائٹوں کو ہیک کر لیا۔