Nov ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ، بچوں کے قتل میں امریکہ برابر کا شریک، اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھا دی

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی میڈیا بلومبرگ نے ملک کی وزارت دفاع کی داخلی فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ پینٹاگون تل ابیب کے ہتھیاروں کی درخواستیں پوری کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا بلومبرگ نے ملک کی وزارت دفاع کی داخلی فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ پینٹاگون تل ابیب کے ہتھیاروں کی درخواستیں پوری کر رہا ہے جس میں حملہ آور اپاچی کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل، ہیلی کاپٹر بیڑے کے لئے 155 ایم ایم کی گولیاں، رات میں دیکھنے کے آلات، مارٹر اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

یہ ہتھیار ایک دستاویز میں درج ہیں جس کے بارے میں بلومبرگ نے کہا ہے کہ یہ اکتوبر کے اواخر کا ہے اور پینٹاگون میں گردش کر رہا ہے۔

اس دستاویز کے مطابق یہ ہتھیار بھیجے جا رہے ہیں یا محکمہ دفاع انہیں امریکی اور یورپی گوداموں سے دستیاب کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے تفصیلات پر بات کرنے سے انکار کر دیا لیکن محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ گھریلو انوینٹریوں سے لے کر امریکی صنعتی چینلز تک مختلف ذرائع استعمال کر رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے ذرائع موجود ہیں۔

ٹیگس