یمن سے 10 ہزار نوجوان طوفان الاقصی کے لئے تیار+تصاویر
Nov ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
یمن کے ایک صوبے میں طوفان الاقصی کے عنوان سے 10 ہزار رضاکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کے صوبہ ذمار کی جنرل رضاکار فورسز کے دس ہزار افراد نے "طوفان الاقصیٰ" عنوان سے ٹریننگ مکمل کرلی۔
یمنی ذرائع نے جمعے کے روز بتایا کہ صوبہ ذمار میں دس ہزار رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ ٹریننگ "طوفان الاقصیٰ" کے عنوان سے کی گئی۔
المسیرہ نیوز چینل نے اس حوالے سے متعدد تصاویر جاری کی ہیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے ہی فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یمنی فورسز نے متعدد بار میزائلوں اور ڈرونز سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔