حزب اللہ کا بڑا حملہ، اسرائیل کے تین ٹھکانے تباہ
لبنان کی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے اور حزب اللہ لبنان نے تین صیہونی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے تین ٹھکانوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان نے جمعے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کے جواب میں، اس نے لبنان کی سرحد کے قریب صیہونی حکومت کے تین فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ پہلے حملے میں اس نے "مثلث طیحات" کے سرحدی مقام پر اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان میں کافی جانی نقصان ہوا۔
اس کے علاوہ المرج پوائنٹ پر اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع اور فوج سے تعلق رکھنے والے رامیم فوجی اڈے کو بھی حزب اللہ نے نشانہ بنایا ہے۔
المیادین چینل کے رپورٹر نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے الجرداح اڈے سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آ رہا تھا۔