اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب زہرا ارشادی نے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کہا ہے کہ انتہاپسند گروہوں اور مغربی ممالک نے ملکر خواتین بالخصوص مسلم خواتین کے حق کو پامال کیا ہے۔
طالبان انتظامیہ نے گیارہ ممالک میں افغانستان کے سفارتخانوں کا انتظام سنبھال لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ ترکی اور شام میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے باوجود 2023 میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران افغانستان بنا ہوا ہے۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی سے ہتھیار چھیننے کے لئے پاکستان سے رقم کی درخواست کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں افغانستان کے سفارت خانے کو طالبان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے اپنے ملک کی حالیہ بدامنی کے لئے نیٹو کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل میں سعودی سفارتخانے کے بند ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
افغانستان میں طالبان کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان نے برسوں دنیا والوں کے سامنے دلیرانہ جنگ کی ہے اور اب اس گروہ پر دباؤ ڈالے جانے کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔
افغانستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں منجملہ انھیں ملازمت اور تعلیم سے محروم کئے جانے پر امریکہ نے طالبان کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے داخلہ امتحانات میں شرکت پر پابندی کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔