Dec ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • طالبان انتظامیہ سے ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی کا پاکستان کا ایک بار پھر مطالبہ

پاکستان نے افغانستان کی طالبان انتظامیہ سے ایک بار پھر ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ طالبان حکومت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ طالبان حکومت کو چاہئے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان کی طالبان حکومت سے یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان، ٹی ٹی پی، پاکستان میں منظم دہشت گردی میں ملوث ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی اور اس سے وابستہ ذیلی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس بات کی تحقیق کرنی چاہئے کہ ٹی ٹی پی کو  انتہائی جدید نوعیت کے فوجی ہتھیار کہاں سے ملے ہیں؟

 

ٹیگس