Dec ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • حکومت نے غیر قانونی پناہ گزینوں کی میزبانی کر کے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا، پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات

پاکستان کی نگراں حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے تاکید کی ہے کہ قانونی دستاویزات کے بغیر غیر ملکی اور خاص طور سے افغان پناہ گزیں، پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں رکھتے۔ 

سحر نیوز/ عالم اسلام: پاکستان کے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے آج کہا کہ اس وقت افغانستان کے تقریبا ایسے بیس ہزار شہری پاکستان میں رہائش پذیر ہیں جو گذشتہ دو عشروں کے دوران افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ساتھ تعاون کرتےرہے ہیں اور یہ پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کو ملک سے باہر نکالے جانے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اب تک ان افغان شہریوں کو منتقل نہیں کر سکے ہیں۔

پاکستان کے نگراں وزیراعظم نے بھی ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلام آباد کی حکومت نے غیر قانونی پناہ گزینوں کی میزبانی کر کے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے انھوں نے کہا کہ ایسے مجرم گروہ کہ علاقے میں سرگرم عمل دہشت گرد تنظیموں سے جن کے رابطے ہیں، ان پناہ گزینوں کو استعمال کرتے ہیں۔

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ہم پاکستان میں امن فراہم کرنے کی ذمہ داری نہیں رکھتے اور اسلام کی آباد کی حکومت کو اپنے ملک کے اندرونی مسائل کو خود حل کرنا ہو گا۔ حکومت پاکستان نے پندرہ ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر سے پاکستان سے غیر قانونی پناہ گزینوں کو باہر نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں بدامنی میں ٹی ٹی پی کے لئے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی حمایت اور غیر قانونی افغان شہریوں کا کردار کارفرما رہا ہے جبکہ طالبان، پاکستان کے اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔

ٹیگس