صیہونی افسروں نے مزاحمتی قوت کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجی ، جنگ غزہ کے ختم ہونے کے بعد بھی غزہ کے اطراف کی صیہونی بستیوں پر مزاحمتی گروہوں کے راکٹ اور مارٹر حملوں کو روک نہيں سکیں گے۔
بعض ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کے شہر بیت لاہیا میں تحریک حماس کی فوجی ونگ القسام بریگيڈ نے، غاصب صیہونی حکومت کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔
تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ غزہ پٹی سے مکمل انخلا اور جنگ بندی کے بغیر دشمن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
القسام بریگيڈ اور بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک مشترکہ کارروائی کر کے غزہ شہر کے الزیتون علاقے میں غاصب اسرائیلی حکومت کا ایک اپاچے ہیلی کاپٹر مار گرایا ۔
اطلاعات کے مطابق غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس نے بے گناہ اور نہتھے فلسطینیوں سے ان کی زندگی بھی چھین لی ہے۔
ایک مصری ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے حملوں کی بنا پر غاصب صیہونی حکومت ایلات بندرگاہ کو خالی کرنے پر مجبور ہو گئی۔
غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ میں جرمنی میں ہونے والی تباہی جیسی ہے۔
فلسطین کے حامیوں نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی حمایت میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی کے وسط میں صہیونیوں کی دو بکتر بند گاڑیوں اور تین مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔
حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیل کے شمال میں "رامیم" فوجی اڈے کے آس پاس غاصب صیہونیوں کے کئی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔