اسرائیل کو دلدل سے نکالنے کے لئے امریکی کوششیں
Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے جنرل اسٹاف کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے حال ہی میں اسرائیلی اخبار معاریو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ہونے والی تباہی کے باوجود، اسرائیل جنگ میں ایک کمزور فریق کی طرح ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ان کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی مدد سے ہی اپنا دفاع کر سکتا ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے اپنے تازہ شمارے میں رپورٹ دی تھی کہ امریکہ نے غزہ پٹی میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 230 کارگو طیارے اور گولہ بارود لے جانے والے 30 بحری جہاز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بھیجے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے باضابطہ طور پر کہا کہ واشنگٹن نے کانگریس کا حوالہ لیے بغیر اسرائیل کو 155 ایم ایم کی توپ اور متعلقہ سازوسامان فراہم کئے ہیں۔