اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنےصیہونی مظاہرین کا نیتن یاہو کےخلاف دھرنا
صیہونی مظاہرین نے پیر کو پارلیمنٹ کا انٹری گیٹ بلاک کرکے نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کیا
سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کےمخالف صیہونیوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ کینسٹ کے سامنے دھرنا دیا اور کابینہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نیتن یاہو کی کابینہ کی برطرفی اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کررہے تھے، مظاہرین پارلیمنٹ میں داخل ہونے کا دروازہ بلاک کرکے قبل از وقت انتخابات کے لئے نعرے بازی کررہے تھے۔
مظاہرین نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت ، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا وعدہ پورا نہيں کرسکی ہے جبکہ دوسرے تمام میدانوں میں بھی اس کی ناکامی ثابت ہوچکی ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حکومت سے عالمی سطح پر اسرائیل کا اعتبار ختم ہوگيا ہے اور صیہونیوں کے درمیان شدیداختلافات پیدا ہوگئے ہيں۔
مظاہرین، اقتدار سے انتہاپسند صیہونیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے اراکین صرف ذاتی مفاد کی فکر میں ہیں، پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرکے انھیں پارلیمنٹ کے سامنے سے ہٹنے پر مجبورکردیا۔