Jan ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں غاصب اسرائیل کے مزید 5 فوجی ہلاک، تعداد بڑھ کر 514 ہوگئی

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں غزہ کے جنوب میں فوجی افسر سمیت چار صیہونی فوجی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی فوج نے آج اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں کل رات کی جھڑپوں میں فوجی افسر سمیت چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔ اسی طرح صیہونی فوج کے اعلان کے مطابق جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد پانچ سو چودہ ہوگئی ہے۔
صیہونی فوج طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے روز ہی اپنے کسی نہ کسی فوجی کی ہلاکت کا اعلان کرتی رہی ہے۔

ٹیگس