Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہدا کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنگ کے 94 ویں دن شہدائے غزہ کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے آج (پیرکو) اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں 23 ہزار 84 فلسطینی شہید ہوچگے ہیں اور اسی مدت میں 58,926 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قدس کی غاصب اسرائیلی حکومت نے غزہ میں 17 نئی وحشیانہ کارروائیاں انجام دی ہیں جن کے نتیجے میں 249 افراد شہید اور 510 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے باقی بچے اسپتالوں میں بے تحاشا بھیڑ ہے اور سینکڑوں زخمی زمین پر پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے غزہ کے تمام ہسپتال، خاص طور پر، انتہائی نگہداشت والے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

اس سلسلے میں سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے فلسطینی محکمہ کے ڈائریکٹر "جیسن لی" نے آج اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا: گزشتہ تین مہینوں میں کہ غزہ کے مکین اسرائیلی بمباری کی زد میں ہیں، اوسطاً 10 میں سے زیادہ بچے اپنی ایک یا دونوں ٹانگیں کھو چکے ہیں۔ لی نے زور دے کر کہا کہ "بچوں کے قتل اور مسخ کرنے کی مذمت کی جاتی ہے اور قصورواروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔"

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے مغربی ممالک کی مکمل مدد و حمایت سے صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطین کے نہتھے اور مظلوم عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر قتل عام شروع کر رکھا ہے۔

 

ٹیگس