Jan ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • جوزپ بوریل
    جوزپ بوریل

یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے حزب اللہ لبنان کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق جوزپ بوریل نے بیروت میں لبنانی پارلیمنٹ کے مزاحمتی دھڑے کے سربراہ محمد رعد کی سربراہی میں حزب اللہ لبنان کے ایک وفد سے ملاقات کی اور مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے تغیرات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

ادھر لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی ہفتے کے روز بیروت میں جوزپ بوریل اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں غاصب اسرائیلی حکومت کی مسلسل جارحیت کے سائے میں لبنان اورعلاقے کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

نبیہ بری نے اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل) میں یورپی یونین کے رکن ممالک کی شرکت اور جنوبی لبنان میں امن فوج میں ان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے لبنان میں غاصب اسرائیلی حکومت کی مسلسل جارحیت کے بارے میں گفتگو کی۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ملک کی طرف سے بین الاقوامی قراردادوں، خاص طور سے قرارداد 1701 کی پابندی پر ایک بار پھر زور دیا اور کہا کہ اس قرارداد کے نفاذ کا پیش خیمہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا خاتمہ اور لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اس غاصب حکومت کا انخلا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اس ملاقات میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے جاری رہنے پر تشویش اور اس کا دائرہ لبنان کی طرف نہ پھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

ٹیگس