Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی شدید بمباری

آخری اطلاع ملنے تک صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں اٹھارہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں اٹھارہ فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق مرکزی غزہ کے المغازی کیمپ پر بمباری میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔اسی کے ساتھ ساحل پر تعینات صیہونی حکومت کے جنگی جہازوں نے دیرالبلح پرشدید گولہ باری کی ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں اٹھارہ فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں ایک سو تیرہ عام شہری شہید ہوگئے ۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اتوار کی شام بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہونے والے عام فلسطینی شہریوں کی تعداد اٹھاون ہزار چار سو سولہ ہوگئی ہے۔غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں دو تہائی سے زیادہ عورتیں اور بچے ہیں۔

ٹیگس