اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک شہید مجاہد کی تدفین کے لئے منقعدہ اجتماع پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں جنگ، جتنی طولانی ہوگی حماس کی شکست کا امکان اتنا ہی کم ہوگا۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے اس نے صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی آبادی کے علاقے نیر اسحاق کو اپنے رجو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
غزہ کی پٹی میں زمینی جنگ کے مختلف محاذوں پر فلسطینی مجاہدین اور غاصب فوجیوں کے درمیان شدید جنگ کے دوران صیہونی حکومت کی 4 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنائے جانے کی رپورٹ ملی ہے۔
غاصب اسرائیلی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی پریس کانفرنس پر بھی فائرنگ کی ہے۔
غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے فوجی غزہ جنگ کی شدید تھکن کا شکار ہیں اور ان میں سے بعض فوجی ڈیڑھ ماہ سے میدان جنگ میں ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں ایک اور انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے دسیوں بے گھر اور زخمی فلسطینیوں کو زندہ دفن کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجی اتنے ڈرے ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے ہی تین قیدیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام جاری کرکے بتایا ہے کہ اس بریگیڈ کے سپاہیوں نے صیہونی حکومت کے چھتیس فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔