Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • خان یونس کی ایک سرنگ میں گھیر کر 5 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

اطلاعات کے مطابق القسام کے مجاہدین نے خان یونس کے مشرق میں ایک سرنگ میں 5 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو گھیر کر مار دیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غاصب اسرائیلی حکومت کے 5 فوجیوں کو خان یونس کے مشرق میں واقع ایک سرنگ میں گھیر لیا اور موت کے گھاٹ اتاردیا۔

رپورٹ کے مطابق القسام کے مجاہدین نے جحرالدیک علاقے میں بھی غاصب اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔ مذکورہ علاقے میں فلسطینی مجاہدین نے غاصب اسرائیل کے ایک پیادہ فوجی دستے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں غاصب فوجیوں کی ایک تعداد ہلاک اور زخمی ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے غاصب فوجیوں کی صحیح تعداد کی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں بھی غاصب اسرائيلی فوجیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں کم سے کم ایک غاصب فوجی ہلاک ہوگیا۔

 

ٹیگس