Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی کے شہیدوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہیدوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر رساں ایجنسی شہاب نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 57 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے مذکورہ اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 53 ہزار 320 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے میں، جب سے غزہ میں انٹرنیٹ منقطع ہوا ہے، 390 فلسطینی شہید اور 734 زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 70 فی صد بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس