Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں نے جبالیہ میں 12 فلسطینی بچوں اور خواتین کو شہید کردیا

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جبالیہ میں ایک گھر پر بمباری کرکے 12 فلسطینی بچوں اور خواتین کو شہید کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں ایک اور جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب فوجیوں نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر پر بماری کی جس میں 12 بچے اور خواتین شہید ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ شہر کے وسط میں واقع سیٹیلائٹ چینل "الاقصیٰ" کے دفتر پر بھی بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں الاقصیٰ چینل کے 13 کارکنان کو شہید کردیا۔

ادھر غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ پر حملہ کرکے 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ اس حملے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ المغازی کیمپ کے وسط میں واقع ایک گھر پر ہوئے صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک معصوم فلسطینی بچی شہید اور کئی دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مغربی علاقے جورہ العقاد میں واقع ایک دیگر گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس