Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت نے کی غزہ میں عبوری جنگ بندی کی خلاف ورزی

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں عبوری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے جنوب میں رفح اور خان یونس کی فضا میں پروازیں کیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی پروازوں کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ غزہ کی چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کی ایک شق میں صراحت کے ساتھ لکھا ہوا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے غزہ کی فضا میں کسی بھی طرح کی پروازیں نہیں کریں گے۔

چند گھنٹے قبل بھی فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت نے ماضی کی طرح عہد شکنی کرتے ہوئے فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اب تک کئی بار فائر بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس میں کئی فلسطینی شہید و زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس