Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • غزہ کو قحط و بھوک مری کا سامنا

خوراک کی عالمی تنظیم نے غزہ میں قحط و بھوک مری پر سخت خبردار کرتے ہوئے غزہ کے عوام کے لئے مزید امداد ارسال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عالمی ادارہ خوراک کے سربراہ نے غزہ میں امداد کے ضرورتمندوں کے لئے امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد خوراک کی عالمی تنظیم نے تقریبا ایک لاکھ دس ہزار لوگوں کو خوراک فراہم کی ہے جبکہ غزہ کے عوام کے لئے مزید امداد کی ضرورت ہے۔ اور اگر بر وقت امدادی اشیاء روانہ نہ کی گئی تو غزہ میں مسائل و مشکلات پیدا ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہفتے تک غزہ کو ایک لاکھ انتیس ہزار لیٹر ایندھن فراہم کیا جا چکا ہے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ انسان دوستانہ امداد کے حامل سو ٹرک اتوار کو غزہ کے مختلف علاقوں میں پہنچے۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے پچاس روز کے بعد جمعے سے اس علاقے میں چار روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس