جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے اتوار کی شام وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں ایران کے تعاون کی قدردانی کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اوورسیز ایرانی دنیا میں تہذیب اور ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیہودہ گوئی اور ہرزہ سرائی ایرانی عوام کی استقامت کو ذرہ برابر بھی کمزور نہیں کر سکتی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے کل رات جنوبی افریقہ میں مقیم ایرانیوں کے ایک اجتماع میں کہا کہ ٹرمپ کے من گھڑت اور بیہودہ بیانات ایرانی عوام کے عزم و ارادے اور استقامت کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آج ہر ایرانی مرد و عورت اور پیر و جوان پاسداران انقلاب اسلامی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ توہین آمیز اور من گھڑت الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کھوکھلی باتوں سے ایرانی عوام ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج اور جرمنی کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر الگ الگ تبادلہ خیال کیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے منگل کی رات ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایٹمی معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظمیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے ممکنہ امریکی اقدام کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران دوسروں کی بیان بازی کو خاطر میں لائے بغیر علاقے میں اپنی تعمیری پالیسیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔