عراق میں صدارتی عہدے پر عبد اللطیف رشید کے انتخاب کے بارے میں سیاسی گروہوں میں مفاہمت ہو گئی ہے۔
عراق کے صدر دھڑے نے اپنے تمام مسلح گروہوں کی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
عراق مین تشرین یا اکتوبر کے مظاہروں کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر، احتجاج کرنے والے درجنوں نوجوانوں نے ایک بار پھر بغداد کے گرین زون میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
عراقی سیکیورٹی فورسز نے بصرہ اور ذیقار کے گورنر ہاؤس کا کنٹرول سنبھال لیا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں صدر دھڑے کے حامیوں نے پارلیمانی اجلاس تشکیل دیئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرین زون میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔ اور سکیورٹی فورسز سے ان کی جھڑپیں ہوئیں۔
صدر دھڑے کے حامی عراق کے صوبہ بصرہ اور ذی قار کے گورنریٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور جھڑپوں کے بعد دروازہ توڑ کر عمارت میں داخل ہوگئے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں صدر دھڑے کے حامیوں نے پارلیمانی اجلاس تشکیل دیئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرین زون میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔
عراقی کی پارلیمنٹ مجلس النواب کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور اس معاملے پر بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں ارکان سےووٹنگ کی اپیل کی ہے۔
ایران نے اس قسم کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے سید مقتدیٰ صدر کی ایران میں اقامت کو باطل کردیا ہے۔
عراق کے الفتح الائنس نے نئی حکومت کی تشکیل سے پہلے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ دوسری جانب ناراض سیاسی رہنما متقدی الصدر نے، سیاسی رہنماؤں کے تین رکنی وفد کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔