Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران میں مقتدیٰ صدر کی اقامت کو باطل کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں

ایران نے اس قسم کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے سید مقتدیٰ صدر کی ایران میں اقامت کو باطل کردیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں ایران کے سفارتخانے نے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے منسوب اس خط کو جعلی قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے عراق کے عالم اور سیاسی شخصیت سید مقتدیٰ صدر اور اس کے اہلخانہ کی ایران میں اقامت کو باطل کر دیا ہے۔

ایران کے سفارتخانے نے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ایران اور عراق اور اسی طرح ان دو ہمسایہ اور برادر و دوست ممالک کے عوام کے اچھے تعلقات کو خراب کرنے کی ایک سازش قرار دیا۔

واضح رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے ایران کے وزیر خارجہ کے حوالے سے جعلی خط کے ذریعے پروپگنڈہ کیا تھا کہ انہوں نے سید مقتدیٰ صدر اور اس کے اہلخانہ کی ایران میں اقامت کو باطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹیگس