اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، عمان کے بادشاہ اور کویت کے امیر کی دعوت پرکل بدھ کے دن عمان اور کویت کا دورہ کریں گے۔
امیر قطر شیخ تمیم حمد آل ثانی، اور عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بدھ کے روز ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیا-
صدر حسن روحانی نے ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کا دورہ تہران دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کا ثبوت ہے۔
عمان کے وزرائے خارجہ اور پٹرولیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم سے ملاقات کی-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور عمان کے تعلقات کو علاقے کے دیگر ملکوں کے لئے مثالی قراردیا ہے۔
ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن عمان تک پہنچنے کے بعد اس ملک کو سالانہ دس ارب مکعب میٹر گیس برآمد کی جائے گی
ایران کی گیس برآمد کرنے والی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر علی رضا کاملی نے کہا ہے کہ علاقے کے ممالک کے ساتھ ایران کے گیس کے بارے میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
عمان نے ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے اور اس پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور عمان کے وزیر خارجہ نے عمان کے صلاتہ شہر میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔