Jul ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • تعمیری مذاکرات کیلئے امریکہ سنجیدہ اقدام اور لچک کا مظاہرہ کرے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو مذاکرات آگے کی سمت بڑھ سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ایک ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ تعمیری مذاکرات کا دارومدار امریکہ کی جانب سے سنجیدہ اقدام اور لچک پر ہے۔

انہوں نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں مشترکہ تشویش اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک مضبوط اور پائیدار معاہدے کے حصول کیلئے سنجیدہ ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ امریکہ تعمیری مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور لچک  دکھائے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مذاکرات میں حتمی نتیجہ اور معاہدے کے حصول کیلئے اپنے ملک کے موقف پر زور دیا اور کہا کہ عمان ہمیشہ جوہری مذاکرات میں ایک معاہدے پر پہنچنے اور ایران کے جائز مطالبات اور مفادات کو یقینی بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس