Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • علاقائی امن و استحکام غیر ملکیوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے: ایران

 ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے کے استحکام کو غیر ملکیوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے عمان کے ہم منصب بدر البوسعیدی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن کے آئندہ علاقائی دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کے حکام کو غیر ملکیوں کو خطے میں تعاون اور استحکام پر اثر انداز نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے کی قسمت کا فیصلہ خود علاقائی اقوام کے ذریعےہی ہونا چاہئے۔

امیرعبداللہیان نے علاقائی ترقی میں عمان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے قیام میں مسقط کی کوششوں کی قدردانی کی۔

عمان کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اپنی طرف سے صدر رئیسی کے دورۂ عمان کے دوران تہران اور مسقط کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کی پیروی کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔

دونوں حکام نے یمن میں جنگ بندی کے جاری رہنے کا خیرمقدم کیا اور امیرعبداللہیان نے اسکی مکمل ناکہ بندی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے عمانی ہم منصب کو ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

ٹیگس