پاکستانی تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ممکنہ طور پر فوج کی تحویل میں دیے جانے کے خدشے کے تحت عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی سخت مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ ہی عوام کو مہنگائی اور بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔
پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 48 سیشن ججز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر ہٹ دھرمی اور ضد بازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر کوئی بات نہيں ہوئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پرماہرین قانون نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو تحلیل کرنے کا اختیار سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس ہے۔
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔