جنوب مغربی یمن کے التعزیہ ضلع کے ایک اسکول پر امریکی و برطانوی جنگي طیاروں کی بمباری میں دو طالبات شہید اور پانچ زخمی ہوگئی ہيں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے درجنوں راکٹ داغے جانے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں پوری طرح سے بجلی منقطع ہونے کی خبر دی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح خان یونس شہر میں پناہ گزینوں کے خیموں پر حملے کے صیہونی حکومت کے نئے جرم کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بھیانک حملے میں اب تک 60 شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی المالکیہ فوجی چھاؤنی پر گولہ باری کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے سابق وزير جنگ نے اسلامی استقامتی تحریک حماس سے شکست کا اعتراف کر لیا۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو تاریخ کی بدترین صورت حال قرار دیا۔
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کو بندوقوں کے زور پر روکا اور بلڈوزر سے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت کو دمشق کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے
غزہ میں فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ غزہ پر گیارہ ماہ سے زائد عرصے سے جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 11 ہزار سے زائد اسکولی طلبا وطالبات شہید ہوچکی ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائل، ڈرون اور توپخانے سے ایک ساتھ حملے کئے ہیں۔