فلسطین کی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تینتالیس ہزار چھے سو تین ہو گئی ہے۔
صیہونی حکومت کی پولیس نے سنیچر کی رات نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے کم سے کم پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایک صیہونی میڈيا نے چار سو دن میں تقریبا دو ڈیویژن فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور نتین یاہو کے اقتدار میں باقی رہنے کو اسرائیل کی سبھی مشکلات کی وجہ قرار دیا ہے
لبنان پر دہشتگرد صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 3100 سے زائد شہید اور 13 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے متعدد علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔
یمن کے لاکھوں شہریوں نے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ، ریمہ، مآرب، اور مختلف دیگر علاقوں میں فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک فوجی مرکز پر دو بار ڈرون حملہ کیا ہے۔
خبری ذرائع نے یمن اور لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے
غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
دنیا کے مختلف شہروں کے لوگوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کیے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔