Sep ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے فلسطین کے حامیوں کا اجتماع

امریکی شہر نیویارک میں دسیوں فلسطین کے حامیوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے اکٹھا ہو کر صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی دوہزار پچیس کا اجلاس تیئیس ستمبر کو شروع ہونے جا رہا ہے۔ اسی اجلاس کے پیش نظر فلسطین کے حامی دسیوں امریکی باشندے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے جنہوں نے نیتن یاہو اور صیہونیت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر لکھا تھا "یہودیت صیہونیت نہیں ہے،" "یہودیت اسرائیل کی ریاست اور اس کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتی ہے"۔ مظاہرین نے "شیم آن نیتن یاہو"، "شیم آن بی بی" کے نعرے بھی لگائے۔ اطلاعات ہیں کہ نیویارک پولیس سے ہماہنگی اور احتجاج کے دوران اس کی موجودگی کے باوجود صیہونی مخالف اور فلسطین کے حامی یہودیوں کو مارچ کے دوران بعض صیہونی نواز عناصر کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 

ٹیگس