الاقصی چینل نے شمالی غزہ میں آٹے ، غذائی اشیاء اور ڈبہ بند سامان لے جانے والے سولہ ٹرکوں کی آمد کا اعلان کیا ہے-
ہیومن رائٹس واچ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر صیہونی حکومت پر پابندیاں لگائیں۔
یونیسیف نےعالمی برادری سے ایک بار پھر غزہ میں بچوں کی ناگفتہ بہ صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر کی صبح ایک بار پھر غزہ کے شفا اسپتال پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے اور اسپتال کا محاصرہ کرلیا ہے۔
غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
غزہ کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے کےنوے فیصد شہری صیہونیوں کے حملے کے نتیجے میں گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
حماس کی القسام بریگيڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ صیہونی قیدیوں کو تابوت میں واپس لانا چاہتی ہے۔
فلسطین کے مزاحمتی محاذ نے سنیچر کی صبح غزہ میں صیہونی فوجیوں کے مرکز پر حملہ کیا ہے۔
فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہنے کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اس غاصب حکومت کے خلاف مزید اقدامات عمل میں لانے جانے کی اپیل کی ہے۔
امریکی حکام نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی سو سے زیادہ کھیپیں برامد کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔