Oct ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • نیویارک میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے، 200 افراد گرفتار

امریکی پولیس نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکا غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت ختم کر کے اسے ہتھیاروں کی فراہمی کو بند کرے۔
وال اسٹریٹ کے قریب اسٹاک ایکسچینج کے باہر مظاہرین نے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں اور ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ’غزہ کو جینے دو‘ اور ’نسل کشی کرنے والوں کی فنڈنگ بند کرو‘ کے نعرے بلند کیے۔ مظاہرین میں یہودی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق 206 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

ٹیگس