ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے ملاقات کی۔
ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ اب غزہ میں اپنے 2 جنگی اہداف کو ایک ہی وقت میں حاصل کرنا ناممکن سمجھتے ہیں۔
ناوابستہ تحریک نے ملت فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے قیام پر زور دیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اکیس جنوری سن دوہزار چوبیس تک غزہ میں 25105 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایران کے فوجی مشیروں کی سرگرمیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری ہیں گی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہ ہماری کہانی ہے، طوفان الاقصیٰ کیوں شروع کیا؟
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدام کو سراہا ہے-
جارح صیہونی فوجیوں نے غزہ کے خلاف اپنے وحشیانہ حملوں کو جاری رکھتے ہوئے اتوار کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کی 24 لاکھ کی آبادی کے تقریباً 85 فیصد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ کے دوران اس کے 530 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔