صیہونی وزیر اعظم کی امریکہ آمد، فلسطین کے حامی یہودیوں کا امریکی کانگریس کی عمارت میں دھرنا (ویڈیو)
امریکی میڈیا نے امریکی کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی تقریر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے تین سو سے زائد مظاہرین کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق آج بدھ کی صبح کو امریکی کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی تقریر کے خلاف مظاہرہ کر رہے تین سو سے زائد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
ایسوشی ایٹڈ پریس نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ افراد صیہونی حکومت کے لیے امریکی فوجی امداد کو روکے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے لکھا ہے کہ کانگریس کی عمارت اور نیتن یاہو کے قیام کے ہوٹل کے داخلی دروازے کے گرد باڑ لگا دی گئی ہے۔
رائٹرز خبر رساں ایجنسی نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی پولیس نے ان مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے جو نیتن یاہو کی تقریر کے خلاف احتجاج کرنے اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کی غرض سے کانگریس کی عمارت میں داخل ہوئے تھے۔