ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے زور دیا ہے کہ بلاشبہ فلسطینی مزاحمت کو ختم کرنے کا صیہونیوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔
عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کے تحفظ کا واحد راستہ غزہ میں امن قائم کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے غزہ میں فلسطینیوں کی زندگی کو "کبھی نہ ختم ہونے والا المیہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔
تین سو بائیسویں روز بھی غزہ پر ناجائز صیہونی فوجیوں کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رہا۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوائے۔
صیہونی دہشتگردوں نے غزہ پر اپنے تازہ ترین حملے میں ایک ہی کنبے کے پندرہ افراد کو بمباری کر کے شہید کر دیا۔
فلسطینی ذرائغ ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایک اور صحافی شہید ہوگیا ہے۔
جنوبی غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں کم سے کم بیس افراد شہید ہوگئے ہيں۔
کیتھولک رہنما نے غزہ کی پٹی میں تنازعات میں اضافے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس خطے میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا نے پچھلے 10 مہینوں میں صیہونی بمباری کے نتیجے میں اسکولوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ پیش کی ہے۔