کوالالپور میں دینی رہنماؤں کا اجلاس ، غزہ پر بھی غور
عالمی مذہبی رہنماؤں کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز آج ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگیا
سحرنیوز/عالم اسلام:موصولہ رپورٹ کے مطابق عالمی مذہبی رہنماؤں کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس آج ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں " تنازعات کے حل میں مذہبی رہنماؤں کا کردار " کے عنوان سے شروع ہوئی ہے جس میں ایران کے دینی مدارس کے ڈائریکٹر آیت اللہ علی رضا اعرافی اور ان کے ہمراہ علماء کرام کا ایک وفد اور چوّن ممالک کی ایک ہزار سے زائد ممتاز مذہبی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
ایران کے دینی مدارس کے ڈائریکٹر آیت اللہ علی رضا اعرافی سمیت ایران کی دیگر ممتاز شخصیات بھی خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں-
عالمی مذہبی رہنماؤں کی یہ کانفرنس پانچ خصوصی نشستوں پر مشتمل ہے جس کا مقصد تنازعات اور انسانی بحرانوں بالخصوص غزہ کے دردناک مسئلے کے حل کے لیے، ماہرانہ راہ حل پیش کرنا ہے-
اس سفر کے ضمنی پروگراموں میں بین الاقوامی شخصیات، ملائیشیا کے اعلی عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتیں اور گفتگو، علمی و تحقیقاتی مراکز کا دورہ ، نیز ملائیشیا میں مقیم ایرانی باشندوں اور اسلامی علوم کے اسکالرز سے ملاقاتیں شامل ہیں۔