Aug ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ تک امداد پہنچانے کےلیے ایک بین الاقوامی فورس تشکیل دینے کی ضرورت؛ آئرلینڈ کے صدر

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں قحط کے باضابطہ اعلان کے بعد، آئرلینڈ کے صدر نے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور غزہ تک امدادی سامان کے پہنچنے کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی فورس کی مداخلت کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: آئرلینڈ کے صدر مائکل ہیگنز نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے ایک بین الاقوامی فورس تشکیل دینے کا وقت آگيا ہے۔ آئرلینڈ کے قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو ایک غمناک دور قرار دیتے ہوئے تل ابیب کو دنیا اور جمہوریت کی تاریخ کے لیے سنجیدہ خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ غزہ تک امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے۔ مائکل ہیگنز نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے 7ویں باب کے تحت سلامتی کونسل کو یہ حق حاصل ہے کہ جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیے مسلح فورس تشکیل دے۔
آئرلینڈ کے صدر نے کہا کہ حتی اگر سلامتی کونسل میں اس مطالبے کو ویٹو کردیا جائے تب بھی سیکریٹری جنرل ایک بین الاقوامی مسلح فورس کی تشکیل کا حکم دے سکتے ہیں۔

ٹیگس