غزہ کے صحت حکام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کا واحد کینسر اسپتال ایندھن ختم ہو جانے کی بنا پر بند کر دیا گیا۔
فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ نے غزہ میں تحریک مزاحمت کے مجاہدین کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین بہت بہادری سے صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
پریس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں مزید انیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر عالم اسلام کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔
غاصب اسرائیل میں ہونے والے ایک تازہ سروے میں اکثر صیہونیوں نے نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن میں فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے ظلم و بربریت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے گئے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی کی سربراہی میں فلسطین کی صورتحال کے جائزے کے لئے بین الاقوامی اجلاس بلایا گيا۔
پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں منجملہ حیدرآباد، راولپندی اور پیشاور میں غزہ پر غاصب صیہونی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام نے تل ابیب اور دیگر غیر قانونی صہیونی بستیوں پر میزائل حملے کئے ہيں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ان کے مزید دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں اور غزہ میں کشیدگی کے دوران جاں بحق ارکان کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔