ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور
ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال میں حملے فوری طور پر روکے جانے اور پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب ما جاشو سے ملاقات میں غزہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران اور چین دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے فوری طور پر روکے جانے اور غزہ کے مظلوم عوام تک امداد رسانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ علی باقری کنی اور ما جاشو نے اسی کے ساتھ مختلف بین الاقوامی مسائل منجملہ دہشت گردی کے مقابلے اور انسانی حقوق کے حوالے سے باہمی تعاون میں فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ایران اور چین کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔