Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

صیہونی حکومت کی فوج نے غرب اردن کے بعض علاقوں پر یلغار کے ساتھ ہی غزہ کے مختلف علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریبا دس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور وحشیانہ بمباری کی جس میں خان یونس میں واقع ایک رہائشی مکان بھی شامل ہے۔ غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں دس افراد کے شہید اور دسیوں افراد کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔ درایں اثنا شمالی غزہ میں واقع النصیرات کمیپ پر صیہونی فوج کی بمباری میں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں العودہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ صیہونی فوج کے توپخانوں نے بھی بڑے پیمانے پر غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب میڈیا ذرائع نے نابلس میں فلسطینی مجاہدین کی حامل دوگاڑیوں پر ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق عمان روڈ اور مشرقی نابلس کے بلاطہ کیمپ پر ہونے والا یہ حملہ ناکام رہا ہے اور فلسطینی مجاہدین، اس ٹارگٹ کلنگ میں محفوظ رہے۔

ٹیگس