حماس تنظیم کے اعلی عہدے دار اسامہ حمدان نے جو اس وقت تہران کے دورے پر ہیں، کہا کہ حماس نے جنگ بندی کے لئے جن شرطوں کا اعلان کیا ہے کہ اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔
امریکہ نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی مجوزہ قرارداد کو جو اس بار عرب ملکوں کی نمائندگی میں الجزائر کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی تھی، تیرہ مثبت ووٹ حاصل کرنے کے باوجود ویٹو کردیا۔
برازیل کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب اور برازیلیا کے درمیان سفارتی کشیدگي کے بعد ملک کے صدر نے اپنے سفیر کو تل ابیب سے طلب کرلیا ہے۔
صیہونی حکومت نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں ایک اور صحافی شہید ہو گيا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کے ترجمان نے ایسے سترہ ہزار بچوں کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیا ہے کہ جن کے ماں باپ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہو گئے ہیں۔
صیہونی حکومت نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے الگ الگ بیانات جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج صیہونی حکومت کے 10 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج کا ایک اور دستہ غزہ سے نکل گیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کی بمباری میں غزہ میں ایک سو تین فلسطینی شہید اور ایک سو پینتالیس دیگر زخمی ہوئے۔