Oct ۲۴, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری، متعدد شہید اور زخمی

جارح صیہونی حکومت غزہ کے مختلف علاقوں پر بری و فضائی حملوں اور بمباریوں کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سحاب ٹی وی نے مہر نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے مرکز اور رفح کے مغربی علاقوں بالخصوص المواصی پر گولہ باری کی ہے۔ میڈیا رپورٹوں سے جنوبی غزہ پٹی میں واقع مشرقی رفح کے کرم ابو معمر علاقے پر صیہونی فوج کے فضائی حملے جاری رہنے کا پتہ چلتا ہے۔ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے شہرالبیرہ پر بھی یلغار کی اور غرب اردن میں واقع البالوع محلے ميں تعینات ہوگئے۔
صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے شمالی غزہ پٹی کے شہری دفاع کے اہلکاروں کو حملے کا نشانہ بنایاقدس کی غاصب صیہونی فوج نے بیت لاہیا میں ایک اسکول پر قبضہ کر لیا ہے جو فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے ایک محفوظ جگہ سمجھی جا رہی تھی اور وہاں رہائش پذیر تقریبا دو سو افراد کو گرفتار کرلیا۔
دریں اثنا غزہ کی شہری دفاع کے جوانوں نے اعلان کیا ہے کہ مختلف علاقوں پر صیہونی توپوں کی گولہ باری اور ڈرون طیارون کی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بہت سے افراد بیت لاہیا اور جبالیا کیمپ کی سڑکوں پرنہایت افسوسناک حالت میں پڑے ہوئے ہيں۔
دریں اثنا آنروا کی ہائی کمشنر فیلیپ لازارینی نے کہا ہے کہ جنگ نے فلسطین کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور غزہ کے تقریبا تمام لوگ غربت و بدحالی میں مبتلاء ہیں یہاں تک تعلیم و حفظان صحت کا نظام ستر فیصد پیچھے چلا گیا ہے۔ لازارینی نے آنروا کی ایک گاڑی پر صیہونی فوجیوں کے حملے اور اس ایجنسی کے ایک اہلکار کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس