فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کی بمباری میں غزہ میں ایک سو تین فلسطینی شہید اور ایک سو پینتالیس دیگر زخمی ہوئے۔
فلسطین کے حامیوں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کےحملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے سامنے اجتماع کیا اور فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔
خبری ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ نے صیہونی حکومت کے خلاف، ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں نئی شکایت درج کرائی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی تازہ ترین کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے رفح پر صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے کو نہایت تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے رفح پر ہر طرح کے حملے کے تباہ کن نتائج سامنے آئيں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے صدر سے ملاقات میں اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مرکز میں واقع دیرالبلح پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تیس ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کیرالہ میڈیا اکیڈمی نے فلسطینی صحافی وائل الدحدوح کو "سال کی صحافتی شخصیت" یا "میڈیا پرسن آف دی ایئر" ایوارڈ کے کے لیے منتخب کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد غزہ کی الرشید خیابان کی صورتحال دیکھیے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان پر حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامت صیہونیوں کے ہر اقدام کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔