عراقی ڈرونوں کا دہشتگرد اسرائیلی فوجی اڈوں پر زبردست حملہ
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک فوجی مرکز پر دو بار ڈرون حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت نیز عام شہریوں، سن رسیدہ افراد ، عورتوں اور بچوں پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غاصب صیہونیوں کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، جمعہ کے دن صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس نے جمعہ کے ہی دن صیہونی حکومت کے فوجی مرکز پر دوسرا ڈرون حملہ بھی کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملہ
عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ نہ صرف کہ صیہونی فوجی مراکز پر حملے جاری رہیں گے بلکہ ان میں شدت آئے گی۔