Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا زبردست ڈرون حملہ، نتن یاہو دم دبا کر بھاگے

مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون حملے کے نتیجہ میں انتہا پسند صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کو ایک صیہونے علاقے کا اپنا دورہ ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت نے لکھا ہے کہ نتن یاہو کے دورہ المطلہ سے بیس منٹ قبل اس علاقے پر لبنان کی تحریک استقامت نے ڈرون حملہ کیا ۔ انتہا پسند صیہونی وزیراعظم نتن یاہو اس علاقے کا دورہ کرنے والے تھے جو خوف و ہراس کے نتیجے میں اپنا دورہ منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئے۔

نتن یاہو کا یہ دورہ ایسی حالت میں انجام پا رہا تھا کہ اس علاقے کے غاصب صیہونی مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ لبنان کے جاری حملوں کو ناکام بنانے میں نتن یاہو حکومت کی ناکامی کی بنا پر شدید برہم ہیں اور ان میں نتن یاہو کی بے بسی پر غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس