Oct ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  •  دہشتگرد صیہونی حکومت کی شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں شدید بمباری، 73 افراد شہید

جارح صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر ہوائی حملے کرکے 73 افراد کو شہید کردیا کہ جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں جبکہ دسیوں افراد زخمی اور لاپتہ ہیں-

سحرنیوز/عالم اسلام: ہفتے کے روز شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں صیہونی حکومت کی بمباری میں کئی مکانات اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں افراد شہید ہوگئے۔
ڈاکٹروں اور حکام کا کہنا ہے کہ اس بمباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا رہا ہے۔
غزہ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 73 افراد شہید ہوئے۔

ٹیگس