جمعرات کی صبح جنوبی غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں سترہ افراد شہید ہوئے ہیں۔
اٹلی کے عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرکے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔
اقوام متحدہ میں غزہ میں قحط اور بھوک مری کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے عوام نے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کو ایسی اسٹریٹیجک غلطی قرار دیا ہے جو علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا باعث بنےگی۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد چوبیس ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
صدر ایران ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی نے ہندوستانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ہندوستان غزہ کی جنگ بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
پناہ گزینوں سے متلعق ادارے انروا نے فلسطینی عوام کے رنج و آلام کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے لئے گذرنے والے سو دن، سو سال کے برابر تھے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں صیہونی بمباری و جارحیت میں بہت سے قیدی بھی مارے گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے عوام نے اپنے ملک کی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کئے جانے کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔