نتن یاہو اور ان کی کابنیہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی وزيراعظم نتن یاہو اور ان کی کابنیہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے نتن یاہو اور ان کی کابینہ کی جانب سے تحریک حماس سمیت فلسطینی استقامتی گروہوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط نہ کئے جانے کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی اہم سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کئے۔
صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا مطالبہ ہے کہ صیہونی حکومت وقت برباد کئے بغیر کسی بھی قیمت پر استقامت کی قید میں موجود صیہونی قیدیوں کو رہا کرائے اور غزہ پر لاحاصل حملوں سے دست بردار ہو جائے جس کا فلسطینیوں کے ساتھ ہی قیدیوں کے قتل کے سوا کوئی نتیجہ نہيں نکل رہا ہے۔
اس سے قبل بھی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ، اس طرح کے مظاہرے کرتے رہے ہيں. غزہ پٹی میں جنگ جاری رہنے اور کسی طرح کی فوجی کامیابی حاصل نہ ہونے پر مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تنقیدوں اور مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔